معروف آئی سرجن ڈاکٹر ملک فضل محمود اعوان نے کہا ہے کہ کمپیوٹر کے بکثرت استعمال سے آنکھوں کے پردے متاثر ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اس لئے کمپیوٹر استعمال کرنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ کمپیوٹر فلٹر یا حفاظتی چشمے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ آنکھ ایک نعمت عظیم اور انتہائی حساس عضو ہے اس کی حفاظت میں غفلت بڑے نقصان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپیوٹر استعمال کرنے والے افراد فراغت کے بعد کم از کم دو سے تین گلاس پانی ا ستعمال کریں۔ آنکھوں پر پانی کے چھنٹے ٹپکائیں یا انہیں شفاف و صاف پانی سے اچھی طرح دھوئیں تاکہ کمپیوٹر کے لینز کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر ایک مفید ایجاد ہے جس کے استعمال سے احتراز ممکن نہیں تاہم اس کا بے جا استعمال نوجوان نسل کی صحت پر مضر اثرات مرتب کرسکتا ہے۔
کمپیوٹر کا بکثرت استعمال آنکھ کیلئے نقصان دہ
Posted on Jul 09, 2012
سماجی رابطہ